اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاور لفٹنگ ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ، پولیس ٹیم نے 19 گولڈ میڈلز جیت لئے

19 Aug 2026
19 Aug 2026

(لاہور نیوز) آل پاکستان پاور لفٹنگ ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ اسلام آباد 2026 میں پاکستان پولیس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 19 گولڈ، 3 سلور اور ایک برونز میڈل اپنے نام کر لیا۔

چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جبکہ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، ایس ایس بی ای، پی یو، اسلام آباد اور پولیس ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے ہوئے۔

خواتین پولیس ٹیم  نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گولڈ میڈلز جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید  نے چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے تمام کھلاڑیوں کو مدعو کیا اور ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا، اس موقع پر کھلاڑیوں کیلئے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید کا کہنا تھا کہ نیشنل اور انٹرنیشنل گیمز میں پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں  نے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا ہے، انہوں  نے کھلاڑیوں کو کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

محمد خالد سعید نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے