اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.22
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.50 قیمت فروخت : 278.00
  • یورو قیمت خرید: 321.19 قیمت فروخت : 321.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.63 قیمت فروخت : 376.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.11 قیمت فروخت : 197.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.05 قیمت فروخت : 200.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.92 قیمت فروخت : 74.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.91 قیمت فروخت : 905.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ جیت لیا

18 Aug 2026
18 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ملتان میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان گولڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 340 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، پاکستان گرینز کو کامیابی کے لیے 341 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان گولڈ کی جانب سے سعد خان نے شاندار 112 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ اوپنر شامل حسین نے 111 رنز بنا کر ٹیم کے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی۔ عبدالصمد نے 25 رنز بنائے۔

پاکستان گرینز کی جانب سے شاداب خان، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرینز کی پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 239 رنز پر آؤٹ ہوگئی، سعد خان نے 67 رنز بنائے، عمیر یوسف 44 اور فخر زمان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ فہیم اشرف 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں حاصل کیں، رضا اللہ، مبشر خان اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان گولڈ نے شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے