اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: بابر اعظم کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط

18 Aug 2026
18 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط ہو گئی۔

بابر اعظم کو گزشتہ ہفتے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف پاکستان کے 3 روزہ پریکٹس میچ کے دوران انگلی پر گیند لگ گئی تھی۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر میڈیکل ٹیم  نے بابر اعظم کو پریکٹس میچ کا باقی حصہ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا۔

اگرچہ بابر اعظم کو ہیڈنگلے میں قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت تاحال حتمی نہیں ہوئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس  نے ہیڈنگلے میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بابر کی دستیابی کا حتمی فیصلہ میچ کے روز پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔

بابر کی فٹنس کے حوالے سے سوال پر عباس نے کہا کہ وہ کھیلیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ میچ کے روز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے