اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل چیمپئنز کپ کا فاتح کون؟ فائنل معرکہ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا

18 Aug 2026
18 Aug 2026

(لاہور نیوز) نیشنل چیمپئنز کپ کا فاتح کون؟ فائنل معرکہ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔

پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، شاہین شاہ آفریدی پاکستان گولڈ اور شاداب خان پاکستان گرینز کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے کپتان فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر امید ہیں۔

فائنل میچ سے قبل ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ اور رنر اپ کو 25 لاکھ کی انعامی رقم ملے گی، سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہو گا، میچ کے اختتام پر معروف گلوکار ساحر علی بگا پرفارم کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے