اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.22
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.50 قیمت فروخت : 278.00
  • یورو قیمت خرید: 321.19 قیمت فروخت : 321.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.63 قیمت فروخت : 376.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.11 قیمت فروخت : 197.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.05 قیمت فروخت : 200.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.92 قیمت فروخت : 74.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.91 قیمت فروخت : 905.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور میں 8 ویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹس کپ کا رنگا رنگ افتتاح

18 Aug 2026
18 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں 8 ویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹس کپ کا رنگا رنگ افتتاح ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے لاہور میں آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹس کپ، ایشین ریجن 2026 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، ایونٹ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑی، کوچز اور آفیشلز شریک ہیں۔

علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 2026 کو سالِ نوجوانان قرار دیا ہے اور یہ چیمپیئن شپ نوجوانوں کیلئے اسی وژن کا عملی اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی جانب سے عالمی سطح کے اس باوقار ایونٹ کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، تائیکوانڈو دوستی، نظم و ضبط، اتحاد اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے۔

علی ڈار کے مطابق نوجوانوں میں سرمایہ کاری محض نعرہ نہیں بلکہ پنجاب حکومت کا پختہ عزم ہے، کھیل نوجوانوں میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو لاہور میں اپنی صلاحیتیں عالمی سطح پر منوانے کا بہترین موقع مل رہا ہے، پاکستان میں عالمی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ملک کے مثبت تشخص اور عالمی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

علی ڈار نے تمام شریک ممالک، کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، پنجاب خوش آمدید کہتا ہے، لاہور خوش آمدید کہتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے