اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گولڈ نے وائٹ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

16 Aug 2026
16 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپئنز کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان وائٹ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 

پاکستان وائٹ کی جانب سے دیے گئے 173 رنز کے ہدف کو پاکستان گولڈ نے 28ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

فاتح ٹیم کے حیدر علی نے میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے 69 رنز بنائے، جبکہ کامران غلام نے 30 اور شامل حسین نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان وائٹ کی جانب سے وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سائیں ایوب، شاہنواز دھانی اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار کارکردگی پر پاکستان گولڈ کے حیدر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے