اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ کی پچز خشک، پاکستانی سپنرز کو مدد ملنے کا امکان ہے: سعود شکیل

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے امید ظاہر کی ہے کہ انگلینڈ کی موجودہ کنڈیشنز پاکستان کیلئے سازگار ثابت ہو سکتی ہیں اور خاص طور پر میچ آگے بڑھنے کے ساتھ پچز سپنرز کیلئے مددگار ہو سکتی ہیں۔

پاکستان ٹیم  نے انگلینڈ پہنچنے سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف سپین ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے بعد بیکنہم میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

کاؤنٹی سلیکٹ الیون کے خلاف کامیابی میں سعود شکیل نے ناقابلِ شکست سنچری سکور کرکے اہم کردار ادا کیا جبکہ لیفٹ آرم سپنر علی عثمان نے 5 وکٹیں حاصل کی۔

سعود شکیل نے کہا کہ ہر ٹیسٹ ایک نیا چیلنج ہوتا ہے اور پاکستان کی کوشش ہو گی کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں موسم گرما کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پچز خاصی خشک ہو سکتی ہیں، جس سے سپنرز کو مدد ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم نئے کپتان ساتھ میدان میں اترے گی، بین سٹوکس کی ریٹائرمنٹ اور برینڈن میک کولم کی کوچنگ سے علیحدگی کے بعد تجربہ کار بیٹر جو روٹ انگلینڈ کی قیادت کریں گے جبکہ سٹیفن فلیمنگ کوچنگ کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ بدھ 19 اگست سے لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے