اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم آج ویلز کیخلاف اہم میچ کیلئے میدان میں اترے گی

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(ویب ڈیسک) ہاکی ورلڈ کپ میں مایوس کن آغاز کے بعد قومی ٹیم آج ہالینڈ میں ویلز کے خلاف دوسرے میچ میں اپنی قسمت آزمائے گی۔

 

واضح رہے کہ فتح کی صورت میں ہی پاکستان ٹیم اگلے مرحلے کے لئے اپنے سفر کا جاری رکھ سکے گی ۔کوچنگ سٹاف نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں کھلاڑیوں کی مسنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، قومی ٹیم نے چار یقینی مواقع ضائع کئے۔

چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان ٹیم 8 سال بعد ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، پہلے ہی مقابلے میں شکست نے اس کی مہم کو مشکل بنا دیا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کو میگا ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کا سامانا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ ویلز ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لہٰذا آج کا میچ پاکستان اور ویلز دونوں ہی کے لیے جیتنا اہم ہے، میچ کا آغاز آج دن 3:30 پر ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے