اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اراضی خریداری، فیصل آباد پولیس کو شہری کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

18 Aug 2026
18 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں جائیداد کی خریدوفروخت کے معاملے پر ہراسگی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فیصل آباد پولیس کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

جسٹس غلام سرور نہنگ نے شہری محمد اشرف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد اشرف نے دو بھائیوں سے اراضی خریدی اور خریداری کے وقت ہی اراضی کا قبضہ بھی حاصل کر لیا تھا، تاہم اب مختلف حیلے بہانوں سے درخواست گزار کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ سی پی او فیصل آباد کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصل آباد پولیس کو شہری کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے