17 Aug 2026
(لاہور نیوز) لاہور پولیس ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جس میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد ریحان بٹ پر موبائل چوری کا ایک مقدمہ درج ہے، ریحان بٹ پر ناجائز اسلحہ کا بھی مقدمہ درج ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور دہشت گرد طارق پر ناجائز اسلحہ کا ایک مقدمہ ہے، دو پولیس اہلکاروں سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ تین پولیس اہلکاروں کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار دہشت گردوں سے مبینہ طور پر ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ رابطے میں تھے، رکشہ ڈرائیور سے بھی مزید تفتیش جاری ہے تاہم مفرور دہشت گرد طارق کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔
