18 Aug 2026
(لاہور نیوز) چوہنگ میں داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کر کے بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا، ملزم نے خودکشی کر لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ برکت کالونی میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ عمران نے سمیعہ سے 6 ماہ قبل نکاح کیا، سمیعہ والدین کے گھر میں تھی، عمران ساتھ لے جانا چاہتا تھا، عمران آج صبح سسرال آیا اور سمیعہ کو سر پر گولی مار دی، ملزم نے سسر علی خان، ساس شمائلہ، سالے ذیشان کو بھی مار ڈالا۔
بعدازاں ملزم عمران شوکت نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
