اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی اہلیہ سے ہر منگل کو ملاقات، ایک آنکھ تقریباً نارمل ہو گئی: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔

 

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور جیل میں ملاقاتوں سے متعلق جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دو صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرا دی گئی، رپورٹ میں 24 صفحات پر مشتمل اخباری تراشے اور ڈاکٹروں کے ابتک چیک اپ ہسٹری کی تفصیل بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی جیل رولز کے تحت ہر منگل کو باقاعدگی سے ملاقات کرائی جاتی ہے اور اب تک 84 ملاقاتیں ہو چکی ہیں، بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ کھانے پینے کی جانچ اور میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے، جبکہ متعدد سرکاری معالجین بھی ان کا معائنہ کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرِ امراضِ چشم سے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج بھی کرایا جاتا رہا ہے اور ایک آنکھ تقریباً نارمل ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں 4 نومبر 2023 سے 10 اگست 2026 تک 39 مختلف طبی ماہرین کے چیک اپ کی سمری بھی شامل ہے، رپورٹ میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ نمٹا دیا جائے۔

رپورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ہائیکورٹ میں دی گئی یقین دہانی کا بھی حوالہ دیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملاقات کے بعد جیل کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے، رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود میڈیا ٹاک کرکے اس کی خلاف ورزی کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے