اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نئے صوبے بننے سے پیسوں کی بچت، گورننس بہتر ہو گی: میاں عامر محمود

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(لاہور نیوز) ماہر تعلیم، چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز اور سابق ناظم لاہور میاں عامر محمود نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نظام بہت اچھی چیز ہے، نئے صوبے بننے سے پیسوں کی بچت ہو گی اور گورننس بہتر ہو گی۔

ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام قومی سطح پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا، مباحثے کا موضوع "کیا ملک میں نئے انتظامی یونٹس قائم ہونے چاہئیں" تھا۔

مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود نے کہا کہ جمہوری دور میں کبھی اچھی لوکل گورنمنٹ نہیں دیکھی، اچھی حکومت ملنا لوگوں کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے اخراجات زیادہ نہیں کم ہوں گے، نئے صوبے بننے سے پیسوں کی بچت اور بہتر گورننس بھی ہوگی۔

میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ سب جماعتوں نے ہمیشہ لوکل گورنمنٹ نظام کی حمایت کی مگر ایک جماعت نے بھی لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے