اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹماٹر، پیاز، کدو اور برائلر گوشت مہنگا، سرکاری نرخوں کے برعکس سبزیاں مہنگی فروخت

16 Aug 2026
16 Aug 2026

(لاہور نیوز) ٹماٹر، پیاز، گھیا کدو اور برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، جبکہ متعدد سبزیاں سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگیں۔

ملکی ٹماٹر کے سرکاری نرخ میں 10 روپے فی کلو اضافہ کرکے 205 روپے مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ایرانی ٹماٹر کا سرکاری نرخ 160 روپے جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

پیاز کا سرکاری نرخ بھی 10 روپے اضافے سے 165 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ درجہ اول پیاز مارکیٹ میں 200 روپے اور مکس درجہ دوم 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

آلو کا سرکاری نرخ 35 روپے فی کلو ہے، تاہم مارکیٹ میں مکس آلو 50 روپے اور درجہ اول آلو 60 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ سبز مرچ کا سرکاری نرخ 120 روپے کے مقابلے میں مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 10 روپے کمی کے بعد 300 روپے مقرر کیا گیا، لیکن مارکیٹ میں اس کی قیمت 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ٹینڈے 180 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ پانچ روپے کمی سے 270 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں 350 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 345 روپے جبکہ مارکیٹ میں قیمت 450 روپے فی کلو تک ہے۔

پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 180 روپے کے مقابلے میں مارکیٹ میں 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ بھنڈی کا سرکاری نرخ 10 روپے کمی سے 160 روپے مقرر کیا گیا، جبکہ مارکیٹ میں بھنڈی 200 سے 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

گھیا کدو کے سرکاری نرخ میں 10 روپے اضافہ کرکے 140 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، تاہم مارکیٹ میں یہ 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ کریلا 150 روپے اور پالک 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 519 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ فارمی انڈوں کا نرخ 268 روپے فی درجن برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے