15 Aug 2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا، جبکہ چاندی کا دام بڑھ گیا۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 13 روپے بڑھ کر 6 ہزار 949 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر سستا ہو کر 4375 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
