16 Aug 2026
(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
امین پارک بند روڈ میں وقفےوقفے سے بجلی کی بندش سے علاقہ مکین پریشان ہوگئے۔ بجلی کی بندش سے علاقہ مکین مشکلات کا شکار ہیں، بغیر بجلی کے اُن کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔
علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
