اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا لاہور میں دھرنا

16 Aug 2026
16 Aug 2026

(لاہور نیوز) مال روڈ فیصل چوک پر جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی دھرنے میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے حکومت کو پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا.

انہوں  نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے پاکستان کے عوام کی ترجمان ہے۔ کراچی کے گورنر ہاؤس کے باہر بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں جبکہ پشاور میں بھی تاریخی دھرنا شروع ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پوری قوت کے ساتھ فیصل چوک پر لوگ موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے عوام اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اور دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام پر روزانہ پٹرول کی قیمت کا بم گرایا جاتا ہے، جبکہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی کوئی جائز وجہ نہیں۔ ن لیگ کے جاگیردار اپنی جاگیروں پر ٹیکس نہیں دیتے اور نوجوانوں سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جاگیردار اقتدار میں آکر نظام کو لوٹتے ہیں اور حکمران اپنی مراعات چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔ عوام پر ایک ٹولہ مسلط کیا گیا ہے جو اپنی مراعات کا تحفظ کرتا ہے، حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بات صرف ایک ہی ہوگی اور وہ پٹرول کی قیمت میں کمی کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا پورے پاکستان میں بھرپور طریقے سے جاری رہے گا اور نوجوان بتائیں گے کہ جدوجہد کیسے کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی کمیٹی قبول نہیں، لیوی اور دیگر ٹیکس ختم کیے جائیں۔ جماعت اسلامی مطالبات کی منظوری تک اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے