اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ریاض ایئر نے پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا

15 Aug 2026
15 Aug 2026

(لاہور نیوز) سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن ریاض ایئر نے پاکستان میں باقاعدہ فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔

ریاض ایئر کی پہلی پرواز جمعے کی شام اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جس کے ساتھ ریاض اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کا آغاز ہو گیا۔

ریاض ایئر کی پرواز آر ایکس 660 شام 7 بج کر 42 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، پرواز میں 69 مسافر سوار تھے، طیارے کی آمد پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا، جس کے بعد مسافروں کو ٹرمینل منتقل کیا گیا۔

ریاض ایئر کی پاکستان میں آمد کے موقع پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، اعلیٰ سرکاری حکام اور ریاض ایئر کی انتظامیہ  نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ نئی فضائی سروس پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گی، براہ راست فضائی رابطے میں اضافے سے دونوں ملکوں کے درمیان سفر مزید آسان ہو گا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل ذیشان سعید  نے بھی ریاض ایئر کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے نئی فضائی سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے