14 Aug 2026
(لاہورنیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے پیٹرول اور ڈیزل پر 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔اس فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
