اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

79واں جشنِ آزادی: پنجاب بھر میں سکیورٹی سخت، ہزاروں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(لاہور نیوز) 79ویں جشنِ آزادی کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جشنِ آزادی کی تقریبات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس افسران و اہلکاروں کو مکمل چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں جشنِ آزادی کی 300 سے زائد تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے 28 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

عبدالکریم نے فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان سمیت ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر تعینات پولیس جوانوں کو بھی انتہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، پٹرولنگ پولیس، ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ٹریفک پولیس کو بھی جشنِ آزادی کے دوران بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد، مشتبہ گاڑیوں اور سامان کی مکمل چیکنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی کے لیے 306 ایلیٹ ٹیمیں، 177 کیو آر ایف ٹیمیں، 911 موٹر سائیکل ٹیمیں اور 829 پولیس وہیکلز پٹرولنگ پر مامور ہیں، جبکہ 128 واک تھرو گیٹس اور 1122 میٹل ڈٹیکٹرز کے ذریعے سکیورٹی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

لاہور میں 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سنبھال رہے ہیں۔ شیخوپورہ ریجن میں 1672، گوجرانوالہ میں 3075، راولپنڈی میں 2994 اور سرگودھا ریجن میں 1129 افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

اسی طرح فیصل آباد ریجن میں 3515، ملتان میں 2818، ساہیوال میں 1578، ڈی جی خان میں 1256 جبکہ بہاولپور ریجن میں 2678 پولیس افسران و اہلکار جشنِ آزادی کے سکیورٹی انتظامات انجام دے رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جشنِ آزادی منائیں اور تہذیب و شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے