13 Aug 2026
(لاہور نیوز) ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو جشن آزادی پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کوہسار کمپلیکس کی چھت پر جانے سے روک دیا گیا، ماہرین فلکیات اور میڈیا کے کیمروں کو بھی کوہسار کمپلیکس کی چھت پر جانے سے روک دیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کی چھت پر جانے کی اجازت نہ ملنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کمیٹی روم میں بیٹھ گئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت مولانا ڈاکٹر عبدالخبیر آزاد نے کی، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ زونز میں ہورہے ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان زونل رویت ہلال کمیٹیوں کی شہادتوں پر کرے گی تاہم اسلام آباد میں چاند نظر آنے کے امکان کم ہیں۔
