13 Aug 2026
(ویب ڈیسک) لیسکو نے نجی ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز کی مرمت پر پابندی عائد کر دی۔
کمپنی نے تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے سسٹم اور انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمرز نجی ورکشاپس سے مرمت نہ کروانے کی ہدایت کر دی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز کی مرمت کروانا غیر قانونی ہے، خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
لیسکو کے مطابق انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں قوانین کے تحت صارف کو نئے ٹرانسفارمر یا مرمت کے اخراجات پر مشتمل ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔
مراسلے میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ لیسکو میں نجی ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز کی مرمت کروانا معمول کی پریکٹس بن چکا ہے۔
