اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیف آفیسر لاہور کا بلدیہ عظمیٰ کے ملازمین کی 9 بجے حاضری لازمی قرار

13 Aug 2026
13 Aug 2026

(لاہور نیوز) چیف آفیسر لاہور کلیم یوسف نے دفتری اوقات کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے تمام افسران اور ملازمین کیلئے صبح 9 بجے حاضری لازمی قرار دے دی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ دیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، دفتری اوقات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین کے خلاف رولز کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی عدم موجودگی کے باعث عوامی سہولیات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، اس لئے دفاتر میں بروقت حاضری اور ذمہ داریوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

سرکلر کا اطلاق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (MCL) کے تمام ونگز، زونز اور دفاتر پر ہو گا۔

چیف آفیسر لاہور کلیم یوسف نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں نظم و ضبط اور کارکردگی برقرار رکھنا ضروری ہے، عوامی امور کی بروقت انجام دہی کیلئے افسران اور ملازمین کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے