اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

79ویں یوم آزادی پر حضوری باغ اور شاہی قلعہ میں پروقار تقریب کی تیاریاں

13 Aug 2026
13 Aug 2026

(لاہور نیوز) 79ویں یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو حضوری باغ اور شاہی قلعہ میں پروقار تقریب کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صبح 9 بجے شاہی قلعہ حضوری باغ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گی، تقریب کی میزبانی ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹن (ر) علی اعجاز کریں گے۔

تقریب کے شیڈول کے مطابق صبح 9 بج کر 6 منٹ پر مزار اقبال پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی، جبکہ 9 بج کر 15 منٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب حضوری باغ میں بچوں کیلئے قائم کارنر کا دورہ کریں گی، صبح 9 بج کر 20 منٹ پر سائرن بجایا جائے گا، جس کے دو منٹ بعد 9 بج کر 22 منٹ پر قومی ترانے کے ساتھ پرچم کشائی کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب صبح 9 بج کر 26 منٹ پر تقریب سے روانہ ہوں گی۔

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر وہ صبح 8 بج کر 40 منٹ تک پریو ایریا میں داخل ہو جائیں، کیونکہ 8 بج کر 55 منٹ پر داخلی گیٹ بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر موبائل فون اور بیگ اپنے گھروں پر چھوڑ کر تقریب میں آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے