وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر 14 اگست کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں۔
14 اگست کے موقع پر صوبہ بھر میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے، ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اورہارٹیکلچر ایجنسیز نے اپنے اپنے اضلاع کو جشنِ آزادی کے رنگوں سے سجا دیا۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر خصوصی بیوٹیفکیشن اقدامات مکمل کیے گئے، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں یوم آزادی کے حوالے سے تیاریاں کی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہراہوں، گرین بیلٹس اور عوامی مقامات پر سبزوسفید تھیم کے تحت خصوصی سجاوٹ کی گئی، پارکس اور گرین بیلٹس میں بھی خصوصی اقدامات یقینی بنائے گئے، سرکاری عمارتوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، عوام الناس کو جشن آزادی کے موقع پر دلکش اور خوبصورت ماحول مہیا کر رہے ہیں۔
