اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جشن آزادی پر ٹریفک انتظامات حتمی، 1500 وارڈنز تعینات ہوں گے، سی ٹی او

13 Aug 2026
13 Aug 2026

(لاہور نیوز) جشن آزادی کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے لاہور نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 13 اگست کی رات اور 14 اگست کو 1500 ٹریفک وارڈنز اہم شاہراہوں پر تعینات ہوں گے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق 14 اگست کی تقریبات کیلئے شہر کے 6 اہم مقامات پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے گی، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی روک تھام کیلئے الگ سکواڈ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور  نے والدین سے اپیل کی کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں ون ویلنگ سے روکیں، ون ویلنگ کے دوران متعدد نوجوان ٹریفک حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے والدین کو خبردار کیا کہ جشن آزادی کی خوشیوں میں احتیاط نہ برتنے کے باعث کسی ناخوشگوار خبر کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لئے شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور خطرناک سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے