11 Aug 2026
(ویب ڈیسک) 20 سالہ نوجوان ہینڈ فری لگا کر ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پتوکی کے قریب نوجوان ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھا اور اس نے ہینڈ فری لگا رکھی تھی، جس کے باعث اسے ٹرین کے آنے کا علم نہ ہوسکا۔
ٹرین کی زد میں آنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔
