اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مناواں سے 26 سالہ نوجوان کے اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) مناواں کے علاقے سے 26 سالہ نوجوان کے مبینہ اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے نوجوان کو فیصل آباد سے بازیاب کرکے اس کے مبینہ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ راحیلہ اقبال کے مطابق تیمور اسلم نے 15 لاکھ روپے حاصل کرنے کے لیے خود اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے ہاتھ پاؤں بندھی تصاویر اہلخانہ کو بھیجیں اور تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا۔

ڈی ایس پی وجیہہ الحسن کے مطابق خودساختہ مغوی کو پولیس نے فیصل آباد سے بازیاب کرلیا، جبکہ نوجوان سمیت دیگر مبینہ ساتھیوں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق تیمور اسلم کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ اس کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مبینہ مغوی نے اہلخانہ کو ہاتھ پاؤں بندھی تصاویر بھیجنے کے ساتھ ساتھ انہیں پولیس کو اطلاع دینے سے بھی منع کیا تھا تاکہ وہ 15 لاکھ روپے کی رقم حاصل کرسکے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر مناواں پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ بعدازاں ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مغوی کی موجودگی کا سراغ لگایا اور اسے فیصل آباد سے بازیاب کرلیا۔

ڈی ایس پی باغبانپورہ کے مطابق واقعہ میں ملوث نوجوان اور اس کے دیگر مبینہ ساتھیوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ معاملے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے