اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لبرٹی مارکیٹ تقریب: ٹریفک پولیس کا خصوصی متبادل ٹریفک پلان

08 Aug 2026
08 Aug 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے لبرٹی مارکیٹ میں ہونے والی تقریب کے پیش نظر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شام کے اوقات میں لبرٹی مارکیٹ جانے والے مختلف راستوں پر ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کیا جائے گا۔

ٹریفک پلان کے مطابق جیل روڈ سے گلبرگ جانے والی ٹریفک کو صدیق ٹریڈ سنٹر سے شیرپاؤ پل کی جانب بھجوایا جائے گا، جبکہ جیل روڈ سے آنے والی ٹریفک کو منی مارکیٹ اور ایم ایم عالم روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

کلمہ چوک سے آنے والی تمام ٹریفک کو سی بی ڈی روٹ 47 کے ذریعے فردوس مارکیٹ کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حسین چوک اور قذافی سٹیڈیم سے کسی بھی قسم کی ٹریفک کو لبرٹی مارکیٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق لبرٹی مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی نگرانی اور روانی یقینی بنانے کے لیے 4 ڈی ایس پیز، 20 انسپکٹرز اور 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔ اہلکار مختلف مقامات پر موجود رہ کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کریں گے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے فول پروف ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے