اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، گودام سے 200 لیٹر دیسی شراب برآمد

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) ایس پی سٹی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب کے مبینہ منی گودام پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 200 لیٹر تیار دیسی شراب، ہزاروں لیٹر شراب تیار کرنے والا خام مال، ڈرم اور بڑی تعداد میں خالی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان نے تیار شراب نیلی گیلنوں اور کپیوں میں بھر کر رکھی ہوئی تھی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بشارت اور شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تیار کی جانے والی دیسی شراب لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے، جبکہ مختلف تہواروں کے موقع پر شراب کی طلب پوری کرنے کے لیے بڑی مقدار میں شراب تیار کی جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کارروائی سے بچنے کے لیے کم مقدار میں لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے شراب مختلف مقامات پر سپلائی کرتے تھے۔

راوی روڈ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات اور غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے