اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، 12 ہزار سے زائد افراد گرفتار

08 Aug 2026
08 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے بجلی چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال اب تک 12 ہزار 172 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں بجلی چوری کے الزام میں 10 ہزار 867 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 2026 میں بجلی چوری کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 12 ہزار 172 افراد کو گرفتار کیا گیا، پولیس اور لیسکو کی ٹیمیں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کے میٹرز میں ٹمپرنگ، کنڈے اور بجلی چوری کیلئے دیگر ذرائع استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں سہولت کاری کرنے والے عناصر بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، بجلی چوری کیلئے استعمال ہونے والی ڈیوائسز تیار کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

سی سی پی او لاہور  نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور پولیس و لیسکو کی ٹیموں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے