اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.28 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 9.29 فیصد تک پہنچ گئی

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 9.29 فیصد تک پہنچ گئی، یہ اعداد و شمار ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ صرف 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ وار بنیادوں پر پیاز کی قیمت میں 10.14 فیصد، چکن میں 9.19 فیصد، دال چنا میں 2.43 فیصد، مرچ پاؤڈر میں 1.01 فیصد، گھی و خوردنی تیل میں 0.99 فیصد، چائے کی پتی میں 0.57 فیصد اور گندم کے آٹے میں 0.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے ٹماٹر 6.82 فیصد، ایل پی جی 1.90 فیصد، ڈیزل 1.66 فیصد، پٹرول 0.63 فیصد، کیلے 1.20 فیصد، چینی 0.51 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی 0.29 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 178.03 فیصد، پیاز میں 84.65 فیصد، گندم کے آٹے میں 80.02 فیصد، ایل پی جی میں 53.83 فیصد، ڈیزل میں 34.44 فیصد اور پٹرول میں 25.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح مرچ پاؤڈر 16.37 فیصد، مٹن 16.12 فیصد، کیلے 15.11 فیصد، بیف 13.81 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی 9.37 فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق بعض اشیا کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی بھی دیکھی گئی، آلو 30.65 فیصد، دال چنا 17.86 فیصد، چینی 17.60 فیصد، چکن 15.65 فیصد، نمک پاؤڈر 14.09 فیصد، دال مسور 13.02 فیصد، انڈے 9.66 فیصد اور دال مونگ 6.25 فیصد سستی ہوئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے