06 Aug 2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے، پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لٹر اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔
