06 Aug 2026
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1761 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 776 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 2931 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 14 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
