اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

امریکی ٹیکنالوجیز پاکستان کے زرعی شعبے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں، نیٹلی اے بیکر

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہورنیوز) اسلام آباد میں پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے خوشحالی کے فروغ کے مقصد کے تحت ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکی کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں، پاکستانی سرکاری حکام اور زرعی شعبے سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔

 

ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان کے زرعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون کے بڑھتے ہوئے مواقع پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ امریکی ٹیکنالوجی اور مہارت کے لیے بڑھتے ہوئے مواقع نہ صرف امریکی کمپنیوں کے لیے سودمند ثابت ہوں گے بلکہ پاکستان کے لیے بھی نئی منڈیوں کے دروازے کھولیں گے۔

نیٹلی اے بیکر کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں زرعی شعبے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور پاکستان میں امریکی مشن دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ویبینار میں شریک پاکستانی نمائندوں نے زرعی شعبے سے متعلق ریگولیٹری اور پالیسی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی، جبکہ شرکاء نے پاکستان کے لیے امریکی محکمہ تجارت کے سرٹیفائیڈ ایگریکلچرل ٹیکنالوجیز ٹریڈ مشن کے آئندہ دورے کا پیشگی جائزہ بھی لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے