اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان آمد، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان میں جولائی کے دوران نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق ماہ جولائی میں مجموعی طور پر 5 ہزار 438 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق 5 بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کیے ہیں۔ ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیاں کاروباری سرگرمیوں کے لیے پاکستان منتقل ہوئیں، جبکہ نئی رجسٹرڈ ہونے والی 112 کمپنیوں میں غیر ملکی ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں میں 3 ہزار 148 پرائیویٹ لمیٹڈ، 2 ہزار 117 سنگل ممبر کمپنیاں، 127 لمیٹڈ لائبیلٹی کمپنیاں، 28 غیر منافع بخش تنظیمیں اور 18 پبلک کمپنیاں شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق سب سے زیادہ 51 فیصد کمپنیاں پنجاب میں رجسٹرڈ ہوئیں، جہاں مجموعی تعداد 2 ہزار 756 رہی۔ اسلام آباد میں ایک ہزار 53، سندھ میں 864، خیبرپختونخوا میں 450، گلگت بلتستان میں 180 اور بلوچستان میں 135 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق شعبہ وار رجسٹریشن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست رہا، جہاں ایک ہزار 8 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اس کے علاوہ ٹریڈنگ کے شعبے میں 845، سروسز میں 638، کنسٹرکشن میں 348، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 256، سیاحت میں 207، ای کامرس میں 181، ایجوکیشن میں 165، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں 162 اور کارپوریٹ ایگری کلچر میں 145 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے