اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر مرغی کے نرخ میں کمی، قیمت 468 روپے فی کلو مقرر

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ انڈوں کے نرخ بدستور برقرار ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 468 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں صاف گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 295 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں اس کی قیمت 309 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 323 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سرکاری نرخ نامے کے مطابق انڈے 268 روپے فی درجن مقرر ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 7 ہزار 910 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے