اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

25 کلوواٹ تک سولر صارفین کیلئے بڑی سہولت، نیپرا نے لائسنس کی شرط ختم کر دی

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(ویب ڈیسک)سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کے لیے لائسنس کی شرط ختم کر دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب 25 کلوواٹ تک کے سولر صارفین کو نیپرا سے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد سولر توانائی کے فروغ اور صارفین کے لیے منظوری کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

ترمیم شدہ قواعد کے تحت 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کی منظوری کا اختیار متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو دے دیا گیا ہے، جو درخواستوں پر براہِ راست کارروائی کریں گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ نئی ترامیم سے سولر صارفین کے لیے طریقہ کار مزید آسان ہوگا اور ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔

 اس سے قبل فروری میں نیپرا کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرتے ہوئے چھوٹے سولر صارفین پر فیس عائد کی گئی تھی۔ نیپرا سے لائسنس لازمی قرار دیا گیا تھا جس پر سیاسی جماعتوں اور صارفین کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار  کیا گیا ۔

وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر توانائی کو ہدایت کی تھی کہ لائسنس کی شرط ختم کی جائے۔  وزارت توانائی کی سفارش کو منظور کرتے ہوئے اب نیپرا نے پچیس کلو واٹ تک سولر کیلئے لائسنس کی شرط ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے