اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف مرتضیٰ، اعجاز محمود اور محمد ارشد شامل ہیں۔ ملزمان کو لاہور اور سیالکوٹ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم آصف مرتضیٰ "الحرم ٹیکنیکل ٹریڈ اینڈ ٹریننگ سنٹر" کے نام پر غیر قانونی ویزا ایجنٹ کا دفتر چلا رہا تھا اور بغیر لائسنس بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 18 پاکستانی پاسپورٹس سمیت دیگر اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق دیگر دو ملزمان اعجاز محمود اور محمد ارشد، ایک درخواست گزار کے بیٹے کو لیبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش میں ملوث تھے۔ متاثرہ شخص کا بیٹا تاحال لاپتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے