اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یوم شہدائے پولیس: سی ٹی او لاہور کا شہداء کو خراج عقیدت

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) یوم شہدائے پولیس کے موقع پر چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس فرض کی راہ پر جان قربان کرنے والے تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 1743، لاہور میں 342 جبکہ ٹریفک پولیس کے 6 جوانوں نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس دراصل تجدید عہد کا دن ہے، جس میں ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے عوام کے تحفظ اور خدمت کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ایک بہادر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے، ایسی فورس کا حصہ ہونا باعث اعزاز ہے جس نے ملک و قوم کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء نے اپنا آج قوم و ملت کے روشن مستقبل پر قربان کر دیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ لاہور ٹریفک پولیس شہریوں کے تحفظ، خدمت اور قانون کی بالادستی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے