اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا سے شکست کے بعد قومی ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

06 Aug 2026
06 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دبئی کے راستے وطن واپس پہنچ گئی۔

قومی سکواڈ کی تین حصوں میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد واپسی ہوئی۔

قومی ویمن ٹیم کو دورۂ سری لنکا میں مایوس کن نتائج کا سامنا کرنا پڑا جہاں میزبان ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل دونوں سیریز 2-1 سے اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ تھی جبکہ ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد قومی کپتان فاطمہ ثنا انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ لیگ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئی تھیں۔

فاطمہ ثنا کی عدم موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت منیبہ علی صدیقی نے کی، تاہم قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے