06 Aug 2026
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیم کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دوسری اننگز میں سپنرز کی شاندار بولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ پچ دیکھ کر میں نے اور کوچ نے ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا۔
