اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

غیر قانونی بھرتیاں: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کے احکامات

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سال 2022-23 کی کلاس فور بھرتیوں سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کرتے ہوئے اس پر فوری عملدرآمد کے احکامات دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 151 کلاس فور ملازمین کی بھرتیاں قانونی قرار دی گئی ہیں، جن کے کنٹریکٹ میں قانون اور پالیسی کے مطابق توسیع کی جائے گی۔

 دوسری جانب 209 غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ نے غیر قانونی بھرتیوں میں مبینہ طور پر ملوث 69 افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔ متعلقہ افسران کا گریڈ، تعیناتی کی تفصیلات، ریٹائرمنٹ کی تاریخ اور رابطہ نمبر فوری طور پر طلب کر لیے گئے ہیں۔

 حکام کے مطابق ذمہ دار افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو بھی فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے