اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیرا کوٹ: ایف آئی اے کو مطلوب 2 اشتہاری ملزمان لاہور سے گرفتار

04 Aug 2026
04 Aug 2026

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے ناکہ شیرا کوٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اوکاڑہ اور لاہور میں ایف آئی اے کو مطلوب دو اشتہاریوں کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو پبلک ٹرانسپورٹ کی معمول کی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا، گرفتار افراد ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ اور بینکنگ فراڈ سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ریاض اور محبوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کے خلاف ایف آئی اے میں انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ اور بینکنگ فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے