اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مستی گیٹ پولیس کی کارروائی، دو رکنی جیب تراش گرفتار، موبائل فونز برآمد

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) مستی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک جیب تراش اور چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 11 موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار کئے گئے دو رکنی گینگ میں حسنین اور تصور شامل ہیں، جو شہر کے مختلف علاقوں، خصوصاً داتا دربار اور اس کے گرد و نواح میں جیب تراشی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان شہریوں کی جیبوں سے نقدی اور موبائل فون چرا کر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 11 موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان سے مزید وارداتوں کے انکشافات متوقع ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے