اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہربنس پورہ: بیٹے نے ماں اور پڑوسن کو قتل کر دیا، دو لڑکیاں زخمی، ملزم گرفتار

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے علاقے کوٹلی پیرعبدالرحمٰن میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی والدہ اور پڑوسن کو قتل جبکہ دو لڑکیوں کو زخمی کر دیا واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق مقتولین میں 70 سالہ کنیز فاطمہ اور 52 سالہ سلطانہ عمران شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم اورنگزیب نے پیسے نہ دینے پر اپنی والدہ کنیز فاطمہ پر پیچ کس سے حملہ کیا، جبکہ شور سن کر بیچ بچاؤ کے لیے آنے والی پڑوسن سلطانہ عمران بھی حملے کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

واقعہ میں پڑوسن کی دو بیٹیاں 23 سالہ اقصیٰ اور 13 سالہ عارفہ بھی زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایدھی ترجمان کے مطابق دونوں مقتول خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق 38 سالہ اورنگزیب نامی ملزم نے اپنی 70 سالہ والدہ اور 50 سالہ محلے دار خاتون کو قتل کیا۔ واقعہ کے بعد ملزم نے محلے کی دو لڑکیوں پر بھی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔

اطلاع ملنے پر ہربنس پورہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کی اطلاع پر کرائم سین انویسٹی گیشن یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی لاشیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دی ہیں، جبکہ زخمی لڑکیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے