اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب عبدالکریم کا شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت، تقریبات 5 اگست کو ہوں گی

04 Aug 2026
04 Aug 2026

(لاہور نیوز) یومِ شہداء پولیس کے موقع پر انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے پولیس شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے پنجاب پولیس کے عظیم سپوت ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

اپنے خصوصی پیغام میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ وہ وطنِ عزیز پر اپنے لختِ جگر قربان کرنے والی ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے 1,743 بہادر افسران و جوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

عبدالکریم نے کہا کہ یومِ شہداء پولیس تجدیدِ عہد کا دن ہے، کیونکہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ ان کے مطابق پولیس شہداء نے اپنے آج کو وطنِ عزیز پر قربان کرکے قوم کے کل کو محفوظ بنایا، جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ کی بہترین فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ان کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کی سکیورٹی ذمہ داریوں کے باعث یومِ شہداء پولیس کی تقریبات آج کے بجائے کل 5 اگست کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے