اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بار کونسل کے دو اہم عہدوں پر آج انتخاب، عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ آمنے سامنے

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل کے دو اہم آئینی عہدوں، وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب کے لیے آج جنرل ہاؤس کا اجلاس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب پنجاب بار کونسل کے جنرل ہاؤس اجلاس میں کیا جائے گا، جس میں صوبہ بھر سے منتخب 75 ارکان شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہم عہدوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے، جبکہ امیدواروں کے حتمی نام جنرل ہاؤس اجلاس کے روز سامنے آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ان عہدوں کے امیدواروں کو روایتی انتخابی مہم یا انتخابی اخراجات نہیں کرنا پڑیں گے۔ موجودہ وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ کی چھ ماہ کی آئینی مدت یکم اگست کو مکمل ہو چکی ہے، جبکہ موجودہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی مدت بھی اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے دونوں اہم عہدوں کے لیے سیاسی جوڑ توڑ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور انتخابی نتائج پر وکلا برادری کی نظریں مرکوز ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے