اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گاما ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ، پاکستان نے 2 طلائی تمغے جیت لیے

31 Jul 2026
31 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان مکسڈ مارشل آرٹس فائٹرز نے گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی تمغے اپنے نام کر لیے۔

گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے انڈر 16 مقابلوں کی 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں محمد جواد احمد نے قازقستان کے ژاریلکاسینوف میرمان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اور ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔

انڈر 18 ایج گروپ کی 56 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں محمد ثاقب نے تھائی لینڈ کے چانگپان واچارت کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا اور ایشین چیمپئن بن گئے۔

محمد ثاقب اس سے قبل 2024 گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے بھی گولڈ میڈلسٹ رہ چکے ہیں۔

گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں 16 ممالک کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے دونوں کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف اور قومی ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے