اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینئر اداکار محمد احمد نے مشہور اداکار کی جانب سے تضحیک آمیز رویے کا واقعہ سنا دیا

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار محمد احمد نے معروف اداکار کی جانب سے مبینہ تضحیک کا واقعہ سنا دیا۔

حال ہی میں محمد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں بذریعہ ویڈیو شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک معروف پاکستانی اداکار کی جانب سے مبینہ طور پر پیش آنے والے تضحیک آمیز رویے کے بارے میں گفتگو کی۔

واقعے کو یاد کرتے ہوئے محمد احمد نے جذباتی انداز میں کہا کہ اداکار نجی ملاقاتوں میں اپنی اصل شخصیت دکھاتے ہیں اور میں نے کئی مرتبہ یہ تجربہ کیا ہے، حال ہی میں جب مجھے تنگ کیا گیا تو میں خاموش رہا، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ سب کے پاس موبائل فون ہیں اور کوئی بھی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اس طرح پوسٹ کر سکتا ہے کہ، ’دیکھیں محمد احمد کی حقیقت‘۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں گنجا ہوں، میرا رنگ سانولا ہے اور میرا قد چھوٹا ہے، مجھے اپنی حقیقت کا علم ہے اور میں خود بھی اس پر مذاق کر لیتا ہوں، لیکن اگر یہی بات آپ سے 40 سال کم عمر کوئی اداکار کہے تو کیسا محسوس ہو گا؟

محمد احمد نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک اداکار جس کے ساتھ میں نے 2 مختلف پروجیکٹس میں کام کیا، اس نے میرے بارے میں غیر ضروری تبصرے کیے، میری اداکاری کا مذاق اڑایا، میرے گنجے پن پر طنز کیا، لیکن میں نے کوئی ردِعمل نہیں دیا، کیونکہ اس سے پہلے میں ایک اور اداکارہ کے معاملے میں اپنی توانائی ضائع کر چکا تھا، اس لیے خاموش رہا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ردِعمل نہیں دیا کیونکہ میں اس کی سطح پر نہیں آنا چاہتا تھا، اس کے علاوہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ کس کے ہاتھ میں کیمرہ ہے، مجھے تضحیک کا سامنا کرنا پڑا، میں نے اپنا کام مکمل کیا اور گھر واپس آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کیا میں اتنا کمزور ہوں کہ ایک ایسے اداکار سے تضحیک برداشت کروں جو انڈسٹری میں صرف 8 سال پہلے آیا ہے؟ میں نے کچھ نہیں کہا کیونکہ پروڈیوسرز بہت عزت دینے والے تھے، میں نے اپنی ٹیم کی وجہ سے اپنا تحمل برقرار رکھا، آج کل کوئی بھی کسی کے لیے کھڑا نہیں ہوتا۔

محمد احمد نے ایک سوال کے جواب میں جین زی اداکاروں کی تعریف کی اور کہا کہ آج کل کے نوجوان اداکار مذکورہ اداکار کی طرح نہیں ہیں، وہ اپنے دل میں کوئی بات نہیں رکھتے، اگر انہیں کچھ بُرا لگتا ہے تو وہ آپ سے ناراضی ظاہر کر لیتے ہیں۔

انہوں نے جین زی اداکارہ عینا آصف کی تعریف کی اور کہا کہ وہ معمولی اداکارہ نہیں، ایک سمجھدار اداکارہ ہیں، انہیں اس کی پرواہ نہیں کہ وہ سکرین پر کیسی دکھائی دے رہی ہے بلکہ اسے اپنی اداکاری پر یقین ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے